• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کشمیری اور فلسطینی ٹارگٹ بنے ہوئے ہیں،عبدالاعلیٰ درانی

بریڈفورڈ(پ ر) ظلم جہاں بھی ہو جیسے بھی ہو وہ ظلمت و تاریکی اور بدبو ہوتا ہے ظالم کو آخرکار شکست ہی ہوتی ہے اور فتح ہمیشہ حق اور اہل حق کا مقدر ہے۔ ان خیالات کا اظہار سیکرٹری اطلاعات مرکزی جمعیت اہل حدیث برطانیہ حافظ عبدالاعلیٰ درانی نے اپنے ایک بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا دنیا میں یوں توہر جگہ مسلمان دشمنان دین حق کے نشانے پر ہیں لیکن مقبوضہ کشمیر اور مقبوضہ فلسطین خاص طور پر پچھلے ستر سال سے مسلسل ٹارگٹ بنے ہوئے ہیں اور استعمارکی جانب سے ہمیشہ ظالموں کی حمایت ہوئی ہے مظلوموں کی اور وہ بھی مسلمانوں کی کبھی نہیں ہوئی، جیسے صدر ٹرمپ نے مظلوم فلسطینیوں کی اشک شوئی کی بجائے اسرائیلی قابضین و غاصبین کو تھپکی دے کر ظلم وستم کیلئے دشمنوں کے ہاتھ میں ایک نیا ہتھیار دے دیا یہی حال مقبوضہ کشمیر کے باسیوں کے ساتھ گزشتہ ستر برس سے ہورہا ہے، کیا کشمیر میں ہونے والے مظالم سے عالمی تنظیمیں ، اقوام متحدہ اور دیگر انسانی حقوق کے فورم آگاہ نہیں ہیں۔ مولانا حافظ عبدالاعلی درانی نے کہا کہ کشمیریوں کے حق خود ارادیت کے لئے جائز جدوجہد کا جواز بنتا ہے جہاں بھارت نے نوے ہزار سیکورٹی فورسزتعینات کررکھی ہیں، مرکزی جمعیت اہل حدیث برطانیہ کے رہنما نے کہا اگر عالمی ادارو ں نے کشمیریوں و فلسطینیوں پر کیے جانے والے مظالم پر توجہ نہ دی تو عالمی امن تباہ ہوجانے کا دروازہ کھل جائے گا۔
تازہ ترین