• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

این ایچ ایس کے عملے کوہیرو قرار دینے پر ذہنی صحت پر خدشات

لندن(پی اے )شہزادہ ولیم نے این ایچ ایس کے عملے کو ہیرو قرار دینے پر ان کے ذہنی صحت پر پڑنے والے اثرات سے متعلق خطرات کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ کورونا وائرس کے دوران خدمات انجام دینے والے عملے کو ہیرو قرار دینے کی وجہ سے اب عملے کے ارکان اپنے اوپر ایک دبائو محسوس کریں گے اور خود کو زیادہ مضبوط اور پر عزم ثابت کرنے کیلئے دوسروں کی مدد لینے سے گریز کرسکتے ہیں ،انھوں نے کہا کہ میرے خیال میں زبان کے استعمال میں ہمیں زیادہ محتاط رہنا چاہئے،بی بی سی پر دکھائی جانے والی ایک کلپ میں ڈیوک آف کیمبرج نے سوسائٹی سے کہا کہ جہاں ہسپتالوں میں عملے کی کمی ہے وہ اس خلا کو پر کریں۔ اس وبا کے دوران ڈیوک نے ہسپتال کے عملے ،کیئر ورکرز اوردوسرے فرنٹ لائن ارکان سے ویڈیو کالز پر رابطہ کیا انھوں نے کہا کہ انھیں خدشہ ہے کہ عملے کے بعض ارکان اپنے مسائل کے حوالے سے بات کرتے مشکلات محسوس کرتے ہوں گے، ویڈیو کلپ نے ڈیوک نے کہا کہ این ایچ ایس ورکرز کو خود اپنا بھی خیال رکھنے کی ضرورت ہے ۔تاکہ وہ متحد ہوکر اس بحران سے نکلیں اور یہ وبا این ایچ ایس کے عملے کی ٹوٹ پھوٹ کی داستان نہ چھوڑجائے۔ انھوں نے کہا کہ ایک سپر اسٹار،بہادری اور حیرت انگیز صلاحیتوں کے حامل عملے کی حیثیت سے ان کی تعریف بجا طورپر کی جانی چاہئے وہ اس تعریف کے مستحق ہیں لیکن ذہنی صحت کے نکتہ نظر سے میں بہت محتاط ہوں،کیونکہ جب وہ یہ محسوس کریں گے کہ اب جب انھیں ہیرو کا اعزاز مل گیا ہے وہ عوام کے اس اعتماد کو متزلزل نہیں کرسکتے اس لئے وہ کسی سے مدد طلب نہیں کریں گے ،وہ ایسا انتہائی مضبوط قوت ارادی کے تحت کریں گے۔ جبکہ حقیقت یہ ہے کہ ہم انھیں مثبت ذہنی صحت کا نمونہ دیکھنا چاہتے ہیں ،ڈیوک نے یہ تبصرہ کیئریرز کیلئے 10ویں ہفتہ وار کلیپ کی شام کیا۔ان کے تینوں بچے مارچ سے ہی پورے جوش وجذبے سرگرمیوں میں شریک نظر آرہے ہیں ،اس ایونٹ کو این میری پلاس نے آرگنائز کیاتھا ۔انھوں نےکہا کہ عوام کی جانب سے پذیرائی کا یہ آخری رائونڈ ہونا چاہئے اور اب اسے ہفتہ وار کی بجائے سالانہ ایونٹ ہونا چاہئے۔کورونا وائرس کے پھیلائو کوروکنے کیلئے جب برطانیہ میں لاک ڈائون کا سلسلہ شروع کیاگیاتھا تو ڈیوک اور ڈچز آف کیمبرج نے لوگوں کی ذہنی صحت کے تحفظ کی مہم کی حمایت کی تھی اور شاہی جوڑے کی رائل فائونڈیشن نے ’’اور فرنٹ لائن اینی شیٹو‘‘ کی حمایت کی تھی جو این ایچ ایس کے ورکرز،کیئرر ز اوردیگر عملے کو24 گھنٹے ذہنی صحت کے حوالے سے معاونت فراہم کرتا ہے،ڈیوک کا یہ تبصرہ بی بی سی کی ایک ڈاکومنٹری فٹبال، شہزادہ ولیم اور ہماری ذہنی صحت کی فلمبندی کے دوران ون شو میں دکھایاگیا ۔
تازہ ترین