• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

WELLفارمیسی نے لندن میں آن لائن ہوم ڈلیوری شروع کردی

لندن(مرتضیٰ علی شاہ) WELLفارمیسی نے ایک نئی آن لائن پورٹل کے ذریعے لندن میں اپنی ہیلتھ کیئر مصنوعات کی براہ راست خریداروں کوآن لائن ہوم ڈلیوری شروع کردی ہے۔توقع کی جاتی ہے کہ اس نئی آن لائن شاپ سے کورونا کی اس وبا کے دوران خریداروں کو صحت سے متعلق ضروری دوائیں اور دیگر اشیا اپنے گھر سے نکلے بغیر ان کے دروازے پر دستیاب ہوسکیں گی ،فارمیسی کی پریس ریلیز کے مطابق اس سروس کیلئے خریدار کو ہر آرڈر پر 4پونڈ ڈلیوری چارجز ادا کرنا ہوں گے،ان کی مطلوبہ اشیا رائل میل کے ذریعے ان کے گھروں پر پہنچائی جائیں گی ویل کے کمرشیل ڈائریکٹر جیریمی ہیریسن نے کہا کہ اس کاکوئی ٹھیک نہیں کہ لاک ڈائون مزید کتنے عرصہ برقرار رہتاہے ،ہم سے دوائیں خریدنے والے خریدار اب صرف تشخیص شدہ دوائیں خرید تے ہیں اور اس طرح ہمارے ساتھ وقت گزاری کو کم کررہے ہیں،ہم سمجھتے ہیں کہ صحت سے متعلق روزمرہ استعمال کی ایسی اشیا جو ہمارے خریدار عام طورپر ہم سے خریدتے تھے انھیں سپلائی کرنے کی ضرورت موجود ہے جس کی وجہ سے ہم نے آن لائن سپلائی کایہ سلسلہ شروع کیا ،انھوں نے کہا کہ خریدار اب بھی اپنی دوائیں لینے کیلئے ویل فارمیسیز میں آسکتے ہیں ،چین نے خریداروں سے اسدعا کی ہے کہ وہ کنٹیکٹ لیس کارڈ کے ذریعے ادائیگی کریں اور جہان تک ممکن ہو براہ راست رابطے سے گریز کریں اور فارمیسی کی ٹیموں پر کام کے بوجھ کو کم کریں ۔  
تازہ ترین