• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورونا اور دیگر وبائوں سےنمٹنے کیلئے نیا عالمی ادارہ قائم

جینوا (اے پی پی) عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے کورونا وائرس اور دوسری ممکنہ عالمگیر وبائوں سے نمٹنے اور سرمائے کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے ایک نیا ادارہ ڈبلیو ایچ او فائونڈیشن تشکیل دیدیا ہے۔ ڈبلیو ایچ او کے ڈائریکٹر جنرل ٹینڈروس اڈہانوم گیبریس نے یہ بات گزشتہ روز جنیوا میں ایک نیوز کانفرنس میں کہی۔ ٹینڈروس نے کہا کہ عالمی ادارے کے اخراجات کا 80 فیصد سے زائد حصہ رکن ممالک اور دیگر افراد کے عطیات سے پورا ہوتا ہے۔ عطیات کے ذریعے فراہم کیا جانے والا سرمایہ عموماً مخصوص منصوبوں کے ساتھ منسلک ہوتا ہے اور رقوم خرچ کرنے کے لیے ادارے کا صوابدیدی اختیار بہت کم ہوتا ہے۔
تازہ ترین