• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورونا وائرس کی آڑ میں عوام کو ہراساں کرنا تشویشناک ہے، قاری عثمان

کراچی (پ ر) جمعیت علماء اسلام کے رہنماء قاری محمد عثمان نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کی آڑ میں عوام کو ہراساں کرنا تشویشناک ہے۔ زبردستی کورونا کا مریض ثابت کرنے کے واقعات سے معاملات مشکوک ہوتے جارہے ہیں۔ طیارہ حادثہ پی آئی اے انتظامیہ کی غفلت و نااہلی کا نتیجہ ہے۔ ذمہ داروں کا تعین کرکے قرار واقعی سزائیں دی جائیں۔قاری محمد عثمان نے کہا کہ کرونا وائرس ایک وبا ہے اسے وبا کی طرح ہی لینا چاہیے مگر اسکی آڑ میں ہونیوالے واقعات حکومت اور طبی عملے کے کردار کو مشکوک بنارہے ہیں۔

تازہ ترین