• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تربیتی کورس مکمل کرنے کے باوجود پولیس اہلکار تاحال پاس آؤٹ نہ کئے جاسکے

کراچی (اسٹاف رپورٹر)ٹریننگ سینٹرز میں تربیتی کورس مکمل کرنے کے باوجود پولیس اہلکاروں کے مستقبل کا فیصلہ نہ ہو سکا۔اپر، انٹر اور لوئر کورس پر گئے خواتین افسران سمیت چار ہزار جوانوں کو تاحال پاس آئوٹ نہ کئے جانے کے باعث ٹرینرز میں تشویش کی لہر دوڑ گئی۔ رزاق آباد بیج نمبر 48 کے افسران کو بھی پاس آئوٹ کردیا گیا لیکن چھ ماہ کے کورس پر گئے بیج نمبر 107 پولیس ٹریننگ سینٹر سعیدآباد اور اندرون سندھ کے ٹریننگ سینٹرز کے جوانوں کو آٹھ ماہ کا عرصہ گزرجانے کے باوجود پاس آئوٹ نہ کیا جاسکا۔ ٹریننگ پر گئے متاثرہ افسران واہلکاروں نے اعلی افسران سے اپیل کی ہے کہ انہیں بھی پاس آئوٹ کیا جائے۔

تازہ ترین