• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کےالیکٹرک نے کراچی میں بجلی کی فراہمی کا پرانا شیڈول بحال کر دیا

کراچی(اسٹاف رپورٹر) کےالیکٹرک نے کراچی میں بجلی کی فراہمی کا پرانا شیڈول بحال کر دیا ہے اور نقصانات کی مناسبت سے دوبارہ لوڈشیڈنگ ہو سکےگی تاہم مجموعی طور پرشہر کا 70 فیصد سے زائد علاقہ لوڈ شیڈنگ سے مستثنیٰ رہے گاجمعےکو کے الیکٹرک نے اپنےایک اعلامیے میں کہا کہ کراچی کے شہریوں کو زیادہ سے زیادہ ریلیف پہنچانے کیلئے کورونا وائرس کے بحران اوررمضان کے مقدس مہینے کا احترام کرتے ہوئے تمام رہائشی صارفین کو 27مئی2020ء تک شیڈول کے مطابق لوڈ شیڈنگ سے مستثنیٰ قرار دیا تھا اور شہر کے تمام علاقوں کو بجلی کی قابل بھروسہ فراہمی کی جن میں وہ علاقے بھی شامل ہیں جہاں بجلی چوری کی شرح 80 فیصد سے بھی زیادہ ہےکے الیکٹرک کی جانب سے واضح کیا گیا کہ رمضان اور عید کے بعد کراچی اور ملک بھر میں کاروباری سرگرمیاں بتدریج معمول کی جانب لوٹ رہی ہیں جس کے باعث پاور یوٹیلیٹی بھی اپنے تمام کاروباری شعبوں میں معمول کے مطابق آپریشنز شروع کر چکی ہےلہٰذا جمعرات 28 مئی2020ء سے بجلی کی فراہمی کا شیڈول نیشنل پاور پالیسی 2013ء کے تحت معمول پر آچکا ہے جس پر ملک کے دیگر حصوں میں بھی عمل کیا جا رہا ہےکے الیکٹرک کے ترجمان کے مطابق کراچی کا 70فیصد سے زائد علاقہ لوڈ شیڈنگ سے مستثنیٰ ہے جن میں اسٹریٹجک تنصیبات، دھابیجی سمیت واٹر بورڈ کے اہم پمپنگ اسٹیشنز اور تمام صنعتی علاقے شامل ہیں۔

تازہ ترین