• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اب تک 432 ارب کی قرض وصولی موخر کی گئی، اسٹیٹ بینک

اسلام آباد (اے پی پی) کووڈ۔19کے اثرات سے کاروباروں کو تحفظ فراہم کرنے کیلئے سٹیٹ بینک آف پاکستان کی ری فنانس سکیم کے تحت اب تک 432 ارب روپے کے قرضوں کی وصولی موخر کی گئی ہے،سہولت سے استفادہ کیلئے قرض داروں کو 30 جون سے قبل تحریری درخواست جمع کرانا ہو گی۔ا سٹیٹ بینک آف پاکستان نے گذشتہ ماہ میں پاکستان بینکس ایسوسی ایشن کے اشتراک سے قرضہ کی اصل زر کی وصولی کو موخر کرنے کی سکیم شروع کی تھی۔ ری فنانس کی سہولت سے استفادہ کیلئے قرض داروں کو 30 جون سے قبل متعلقہ بینک کو تحریری درخواست جمع کرانا ہو گی اور متفقہ شرائط و ضوابط کے تحت قرض حاصل کرنے والے سود کی ادائیگی کریں گے۔ سٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری تفصیل کے مطابق ری فنانس کی سہولت سے استفادہ کرنے والوں کی کریڈٹ ہسٹری متاثر نہیں ہو گی اور نہ ہی ان کی تفصیلات کریڈٹ بیورو کے ڈیٹا میں دی جائیں گی۔ ایس بی پی نے کہا ہے کہ آئندہ سال تک واجب الوصول مجموعی اصل زر 4.70 کھرب روپے ہے۔

تازہ ترین