• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورونا، امریکی سفارتخانے کا عملہ ذمہ داریاں سنبھالنے خصوصی پرواز سے واپس اسلام آباد پہنچے گا

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) امریکی سفارتخانے کے عملے کی بڑی تعداد جوکورونا وائرس سے پیدا ہونے والے خدشات کے پیش نظرواپس امریکہ چلی گئی تھی۔ اسلام آباد میں اپنی ذمہ داریاں سنبھالنے کیلئے واپس آرہی ہے۔ پاکستان کی وزارت خارجہ کی درخواست پر امریکی سفارتخانے کے عملے کوواپس لانے کیلئے خصوصی پروازکی اجازت کیلئے متعلقہ امور انجام دیئے گئے ہیں۔ اس ضمن میں موصولہ تفصیلات کے مطابق قومی ائرلائن کی خصوصی پرواز45رکنی امریکی سفارتی عملے لیکرپاکستان پہنچے گی جبکہ واپسی پر 8امریکی سفارتکاروں کواسلام آباد سے امریکہ بھی لے جائے گا۔

تازہ ترین