• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صدرمملکت سے PIA کے چیف ایگزیکٹیو افسر کی ملاقات

اسلام آباد(اے پی پی) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے طیارہ حادثہ میں جاں بحق افراد کے لواحقین کو جلد از جلد معاوضہ اداکرنے کی ہدایت کی ہے۔ ڈاکٹر عارف علوی سے چیف ایگزیکٹو آفیسر( سی ای او) پی آئی اے ایئر مارشل ارشد محمود ملک نے ملاقات کی‘انہوں نے صدر مملکت کو طیارہ حادثہ کے بعد ریلیف کے اقدامات، متاثرین کی مدد اور تحقیقات میں پیشرفت سے متعلق بریفنگ دی۔ چیف ایگزیکٹو آفیسر پی آئی اے نے صدر مملکت کو بتایا کہ اب تک 44 میتیں لواحقین کے حوالہ کی گئی ہیں۔ صدر مملکت نے کہا کہ طیارے کا حادثہ ایک بڑا سانحہ ہے‘جاں بحق افراد کے لواحقین سے اظہار تعزیت کیلئے رابطہ کروں گا۔

تازہ ترین