• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سانحہ بلدیہ، علی زیدی کی چیف سیکرٹری سندھ کیخلاف توہین عدالت کی درخواست

علی زیدی کی چیف سیکرٹری سندھ کیخلاف توہین عدالت کی درخواست


کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائیکورٹ میں سانحہ بلدیہ، لیاری گینگ وار کے عزیر بلوچ اور نثارمورائی کی جے آئی ٹی پبلک نہ کرنے کے معاملے پر وفاقی وزیر علی زیدی نے چیف سیکرٹری سندھ کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کردی ہے۔ جمعہ کو سندھ ہائی کورٹ میں توہین عدالت کی درخواست میں وفاقی وزیر علی زیدی کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا ہے کہ سندھ ہائیکورٹ نے جنوری میں تینوں اہم جے آئی ٹیز پبلک کرنے کا حکم دیا تھا، عدالتی حکم کے باوجود چیف سیکرٹری سندھ نے تینوں اہم جے آئی ٹیز پبلک نہیں کیں ۔

تازہ ترین