• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

درآمدشدہ حفاظتی ماسک کی بھاری مقداربندرگاہ پرپھنس گئی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی کے این او سی اجراء کا طویل اور پیچیدہ طریقہ کار ،درآمد شدہ حفاظتی ماسک کی بھاری مقدار بندرگاہ پر پھنس گئی،کسٹمز نے کلیئرنس کے لئے ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی کا این او سی لازمی قرار دے دیا ،تاجروں اور صنعت کاروں کی ملک گیر نمائندہ تنظیم ایف پی سی سی آئی نے حفاظتی ماسک کی درآمد کلیرنس کے لیے ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی کی این او سی کی شرط کے خاتمہ کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ این او سی کی شرط ختم نہ ہوئی تو مارکیٹ میں ماسک کی قلت کا سامنا ہوگا،لاکھوں کی تعداد میں حفاظتی ماسک بندرگاہوں پر پھنس گئے لاک ڈائون نرم ہونے سے ماسک کی طلب میں غیر معمولی اضافہ دیکھا جارہا ہےدرامدی ماسک بروقت کلیئر نہ ہوئے تو کرونا کی حفاظتی ایس او پیز پر عمل کرنا دشوار ہوگا ۔
تازہ ترین