• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خورشید برلاس برطانیہ پاکستان بزنس کونسل (پاکستان چیپٹر)اور جاوید ملک یوکے چیپٹر کے چیئرمین منتخب

اسلام آباد ( کامر س رپور ٹر ) ملک معروف بزنس مین اور عالمی شہرت یافتہ ایگزیبیشن ایکسپرٹ خورشید برلاس برطانیہ پاکستان بزنس کونسل (پاکستان چیپٹر)کے پہلے چیئرمین منتخب کرلئے گئے ہیں جبکہ سابق سفیر جاوید ملک برطانیہ پاکستان بزنس کونسل ( یوکے چیپٹر) کے چیئرمین منتخب کر لیے گئے ہیں ۔یوکے پاکستان بزنس کونسل کا اجلاس ویڈیو لنک کے ذریعے بیک وقت لندن اور پاکستان میں گزشتہ روز منعقد ہوا۔اجلاس میں ایگزیکٹو بورڈ ممبرز اور ایڈوائزری بورڈ نے سابق سفیرجاوید ملک کویو کے چیپٹر کیلئے چیئرمین جبکہ خورشید برلاس کو پاکستان چیپٹر کیلئے چیئرمین منتخب کرلیا گیا۔ بزنس کمیونٹی کی اکثریت نے خورشید برلاس اور جاوید ملک کو منتخب ہونے پر مبارک باد پیش کی۔
تازہ ترین