• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میٹرو سروس کے 6سال‘ مزدوروں کو اعلان کردہ انعامی رقم نہ مل سکی

راولپنڈی (اپنے رپورٹر سے) راولپنڈی اسلام آباد کے درمیان واحد سرکاری ٹرانسپورٹ سہولت میٹرو بس سروس کو شروع ہوئے 6سال ہونے کو ہیں لیکن اس منصوبہ کو پایہ تکمیل تک پہنچانے والے مزدوروں کو آج تک اُن کا انعام نہیں مل سکا۔ جون 2015ء میں میٹرو بس منصوبہ کا افتتاح کرتے ہوئے اس وقت کے وزیراعظم نواز شریف نے مزدوروں کیلئے 50ملین روپے انعام کا اعلان کیا تھا‘ جو موصول بھی ہو گئے لیکن آج تک آرڈی اے کے اکائونٹ میں ہی پڑے ہیں۔ کمشنر راولپنڈی منصوبہ کے پراجیکٹ ڈائریکٹر تھے‘ موجودہ کمشنر کیپٹن (ر) محمد محمود کے علم لایا گیا تو انہوں نے بتایا کہ آرڈی اے نے بتایا ہے کہ کوئی فارمولا طے پر ہونے پر رقم تقسیم نہیں کی جا سکی۔ ذرائع کے مطابق میٹرو منصوبہ کے اس وقت کے مزدوروں تک پہنچنا ناممکن نہیں تو مشکل ضرور ہو گیا ہے۔ انہوں نے تجویز دی کہ مذکورہ رقم کو میٹرو بس منصوبہ میں مزید سہولتیں دینے کیلئے خرچ کر دینا چاہئے‘ لہٰذا اس کیلئے رقم میٹرو بس اتھارٹی کو منتقل کردی جائے۔
تازہ ترین