• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

معاشی مجبوریاں،لاک ڈائون پر محفوظ فیصلے کیے جا رہے ہیں، راشد حفیظ

راولپنڈی (خصوصی نمائندہ،اپنے رپورٹرسے) کورونا کنٹرول و مانیٹرنگ کے ضلعی انچارج صوبائی وزیر خواندگی و غیر رسمی بنیادی تعلیم راجہ راشد حفیظ نےکہا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی قیادت میں صوبائی حکومت نے وفاق کے شانہ بشانہ لاک ڈائون سے متاثرہ خاندانوں اور بے روزگار افراد کی مالی اعانت کی ہے اور اب عوام کی معاشی مجبوریوں کے پیش نظر لاک ڈائون کے حوالے سے محفوظ فیصلے کئے جا رہے ہیں تاکہ لوگ کورونا کے ساتھ ساتھ غربت اور بھوک سے بھی بچ سکیں ۔ کورونا پازیٹو کی باعث اپنے گھر پر ہی تنہائی اختیار کیے ہوئے صوبائی وزیر نے اپنی خیریت دریافت کرنے کیلئے آنے والوں سے ویڈیو لنک پر بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ دنیا بھر میں پاکستان میں جس طرح کورونا کے خلاف حکومتی سطح پر حکمت عملی ترتیب دی گئی اسے پوری دنیا میں سراہا جا رہا ہے ۔ ہم نے کورونا سے ہر گز خوفزدہ نہیں ہونا بلکہ عزم و ہمت کے ساتھ اس کو شکست دینی ہے ۔
تازہ ترین