• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رنگ روڈ منصوبہ لاہور اتھارٹی کو منتقلی کے باوجود آرڈی اے دیکھنے پر مجبور

راولپنڈی (اپنے نامہ نگار سے )راولپنڈی رنگ روڈ کا مجوزہ منصوبہ لاہور رنگ روڈ اتھارٹی کو منتقل ہونے کے باوجود بھی منصوبے کے تمام معاملات آرڈی اے کا انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ دیکھ رہا ہے تاہم آرڈی اے کے چیئرمین اور بعض دیگر حکام کی کوشش ہے کہ یہ منصوبہ دوبارہ آرڈی اے کو منتقل ہو جائے کیونکہ اس پراجیکٹ کیلئے آرڈی اے پچھلے بیس سالوں سے تگ و دو کر رہا ہے ، کئی بار فزیبلٹی سٹڈی اور پی سی ون پر کروڑوں روپے آرڈی اے خرچ کر چکا ہے ، ذرائع کے مطابق آرڈی اے حکام کی اس منصوبہ کے حوالے سے این ایچ اے سے بات چیت جاری ہے کہ سنگجانی سے ایئرپورٹ تک وہ بنائے ، آگے ترپن کلومیٹر آرڈی اے یا پھر لاہور رنگ روڈ اتھارٹی مکمل کرائے ، پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ پر اس پراجیکٹ کے بننے کے زیادہ امکانات ظاہر کئے جا رہے ہیں ۔
تازہ ترین