راولپنڈی (اپنے نامہ نگار سے )وزیراعلٰی پنجاب کے مشیر و چیئرمین پی ایچ اے آصف محمود نے کہا ہے کہ پی ایچ اے کے زیر انتظام تمام چھوٹے بڑے پارکوں کو حکومتی احکامات کے مطابق ایس او پیز کے مطابق کھولیں گے، شہر کو خوبصورت بنانے کے ساتھ شہریوں کیلئے پارکوں میں معیاری سہولیات کی فراہمی کیلئے اقدامات جاری ہیں ، انہوں نے کہا شہر کی بڑی سٹرکوں اور شاہراوں پر سجاوٹ اور نئے پودوں کی تنصیب کے عمل کو تیز بنایا جائے گا، لاک ڈاؤن کے دوران راولپنڈی شہر میں تزئین و آرائش کا کام کرونا SOPsپر عمل کرتے جاری و ساری رہا، راولپنڈی اور ٹیکسلا میں قرنطینہ سنٹرز کا قیام عمل میں لایا گیا،راولپنڈی اور مری میں موسمی پنیریاں لگائی گئی،یورالوجی سنٹر کی تزئین و آرائش کا کام ہنگامی بنیادوں پر مکمل کیا گیا،کمشنر آفس راولپنڈی میں تیس ہزار مربع فٹ ایریا پر لان تیار کیا گیا جس سے کمشنر آفس کی خوبصورتی میں اضافہ ہوا،مری روڈ، میٹرو بس اور اس کے اطراف گرین بیلٹس پر لینڈ سکیپنگ کا کام جاری رہا،چیئرمین آفس لیاقت باغ کی تزئین و آرائش بھی کی گئی۔