• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سماج دشمن عناصر کے خلاف مہم، 24گھنٹے میں 40ملزم گر فتار

اسلام آباد ( خصوصی نامہ نگار) راولپنڈی، اسلام آباد پولیس نے جرائم پیشہ اور سماج دشمن عناصر کے خلاف مہم کے دوران 24گھنٹےمیں 40 ملزمان گر فتار کر کے ان کےخلاف مقدمات درج کر لیے ۔اسلام آباد پولیس نے 9راولپنڈی پولیس نے 31ملزمان کو گرفتار کیا ۔ تھا نہ شالیمار،تھا نہ کو رال، صدر بیرونی،گوجر خان، تھانہ گنجمنڈی،تھانہ رتہ امرال، تھانہ جاتلی،تھانہ صادق آباد، تھانہ واہ کینٹ، تھانہ ٹیکسلا،تھانہ روات، تھانہ پیرودہائی، تھانہ آراے بازار،تھانہ وارث خان، تھانہ مندرہ نے کارروائی کرتے ہوئے چرس، نقدی، پسٹل و ایمونیشن، موبائل فونز، جوئے پر لگی رقم، موٹر سائیکل ، رائفل، پتنگیں اور شراب برآمد کرلی۔
تازہ ترین