• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان اہل ہے کہ اسٹرٹیجک کنٹرول دور کا فعال رکن بن جائے‘ ماہرین

اسلام آباد (جنگ نیوز) پاکستان جوہری ٹیکنالوجی میں مہارت، علم اور صلاحیتوں کے لحاظ سے اہل ہے کہ دنیا کے اسٹرٹیجک کنٹرول دور کا ایک فعال اور تعمیری کردار ادا کرنیوالا رکن بن جائے۔ ان خیالات کا اظہار کامران اختر ڈائریکٹر جنرل آرمز کنٹرول اینڈ ڈس ارمامنٹ‘ ڈاکٹر انصر پرویز سابق چیئرمین پاکستان اٹامک انرجی کمیشن اور ڈاکٹر نعیم سالک سابق ڈائریکٹر آرمز کنٹرول اینڈ ڈس آرمامنٹ افیسرز اسٹرٹیجک پلانز ڈویژن نے جوہری تجربات کی 22ویں یومِ تاسیس کے موقع پر آئی پی ایس اسلام آباد کے زیراہتمام آن لائن مذاکرے میں کیا۔ صدارت ایگزیکٹو صدر آئی پی ایس خالد رحمان نے کی جبکہ سید محمد علی منتظم تھے۔ مقررین کہا کہ پاکستان دنیا کے ان 13ممالک میں شامل ہے جو ایٹمی ٹیکنالوجی سماجی معاشی ترقیاتی ضرورتوں کو پورا کرنے کیلئے استعمال کر رہے ہیں۔ پاکستان کو اپنے جوہری سائینسدانوں اور انجینئرز پر فخر ہے۔
تازہ ترین