• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مختلف فیڈرز پر آج اور کل 7گھنٹےتک بجلی کی سپلائی معطل رہے گی

اسلام آباد (خصوصی نمائندہ) اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (آئیسکو) کے ترجمان کے مطابق بوجہ ضروری سسٹم مینٹی ننس آئیسکو ریجن کے اسلام آباد‘ راولپنڈی‘ اٹک‘ چکوال اور جہلم سرکلز کے مختلف علاقوں کو بجلی سپلائی کرنے والے فیڈرز پر درج ذیل شیڈول کے مطابق بجلی کی سپلائی عارضی طور پر معطل رہے گی۔ 30مئی دن 9سے 2بجے تک جیل پارک‘ مکہ چوک‘ سکیم تھری‘ رحمت آباد ٹو‘ رحمت آباد ون‘ بوستان روڈ فیڈرز۔ یکم جون کو دن 9بجے سے دوپہر 3بجے تک چھب‘ مقصود شہید فیڈرز‘ دن 9سے 2بجے تک منیر آباد‘ راشد منہاس‘ اے ڈبلیو سی ہائوسنگ سوسائٹی‘ جیل پارک‘ مکہ چوک‘ سکیم تھری‘ رحمت آباد ٹو‘ رحمت آباد ون‘ بوستان روڈ فیڈرز۔ دن 9سے 4بجے تک ڈفر‘ کچہری‘ پی ڈی خان فیڈرز۔ دن 9سے ایک بجے تک فوارہ چوک‘ امین آباد فیڈرز اور گردو نواح کے علاقوں کی بجلی بند رہے گی۔ آئیسکو حکام نے متوقع زحمت پر صارفین سے پیشگی معذرت کرتے ہوئے کہا ہے کہ وقت سے قبل کام مکمل ہونے کی صورت میں بجلی کی سپلائی مقررہ شیڈول سے پہلے بھی بحال کی جا سکتی ہے۔

تازہ ترین