• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لیسکو کا ریکوری ڈے ، بڑے ناد ہندگان کے کنکشن کاٹنے کافیصلہ

لاہور(سپیشل رپورٹر)لیسکو بجلی کے نادہندگان کےخلاف آج ریکوری ڈے منا ئے گی اور بلوں کے واجبات ادا نہ کرنے والے تجارتی اور صنعتی صارفین کے کنکشن کاٹ دئیے جائیں گے۔ آج تمام لائن سٹاف ڈیوٹی پر حاضر ہو گا اور نادہندگان سے بجلی کے بقایا جات کی وصولی کرے گا ۔ بلو ں کی ادائیگی نہ کرنے والے صارفین کی لسٹیں عملے کو فراہم کر دی گئی ہیں، جو بل ادا نہیں کرتا ان کے کنکشن منقطع کر کے میٹر قبضہ میں لے لیے جائیں گے۔ دوسری جانب شہر میں بلوں کی ریکوری کے لیے متعدد دکانداروں، ہوٹل مالکان ، تجارتی پلازوں اور گھریلو صنعتوں کے ٹرانسفارمروں سے کنکشن منقطع کر دئیے گئے ہیں ، شعبہ کمرشل کے افسران ریکوری ڈے کے دوران کنکشن کاٹنے کی خود نگرانی کریں گے ۔
تازہ ترین