• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

‎ترقی پسند رہنما رانا شفیق کیلئے تعزیتی ریفرنس، نوازشریف، کائرہ کا اظہار تعزیت

لاہور (پ ر) رانا شفیق سرگرم کارکن اور سماجی مصلح تھے جنہوں نے اپنی زندگی کو کسانوں اور محنت کشوں کے معیارِ زندگی کو بلند کرنے کے لیے وقف کیا ہوا تھا۔ اس امر کا اظہار سول سوسائٹی اور کسان اتحاد کے تعزیتی اجلاس میں کیا گیا - سابق وزیر اعظم نواز شریف نے اپنے پیغام میں دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے درجات کی بلندی کی دعا کی۔ ریفرنس میں ان کی بیٹیوں سونی اور رابی نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ امتیاز عالم، احسن اقبال، قمر زمان کائرہ (پی پی پی)، محمد تحسین (سیپ)، عمران باجوہ، مسعود لوہار، شفیق اظہر، احمر ارسلان، دیپ سعیدہ اور دیگر نے بھی خراج تحسین پیش کیا۔
تازہ ترین