• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اعجاز چوہدری کی خورشید قصوری سے ملاقات،سیاسی صورتحال پرتبادلہ خیال

لاہور(خصوصی رپورٹر) تحریک انصاف سنٹرل پنجاب کے صدر اعجاازاحمدچوہدری نے سابق وزیرخارجہ خورشید محمود قصوری، بختیار قصوری اور ندیم ہارون سے ملاقات کی موجودہ سیاسی اور ملکی صورتحال پر تبادلہ خیا ل کیا۔اس موقع پر اعجاز چوہدری اور خورشید محمود قصوری نے کہاکہ مقبوضہ کشمیر میں کرفیو اور لاک ڈاؤن کا 299 واں روز ہے جبکہ ابھی تک اقوام متحدہ اور عالمی برادری نے مجرمانہ خاموشی اختیا ر کررکھی ہے۔ جو کہ انتہائی افسوناک ہے،بھارت نے مظلوم کشمیریوں پر ظلم وبربریت کا بازار گرم کر رکھا ہے اور ہزاروں کشمیریوں سمیت مقبوضہ وادی کی سیاسی قیادت کو بھی جیلوں میں بند کر رکھا ہے ۔
تازہ ترین