• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈاکٹراویس اکرم پرحملہ کرنیوالےملزم گرفتارکیے جائیں،پی ایم اے

لاہور ( جنر ل رپورٹر )پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن نے مطالبہ کیا ہے سوشل سیکورٹی ہسپتال اوکاڑہ کے ڈاکٹر اویس اکرم پر حملہ کرنیوالے ملزموں کوگرفتارکیاجائے۔پی ایم اے لاہور کا اجلاس ہوا۔اجلاس میں جنرل سیکرٹری ڈاکٹر ملک شاہد شوکت،ڈاکٹر اظہار احمد چوہدری،، ڈاکٹر تنویر انور، ڈاکٹر سکندر حیات گوندل، ڈاکٹر احمد نعیم اختر، ڈاکٹرارم شہزادی، ڈاکٹر واجد علی، ڈاکٹر بشریٰ حق، ڈاکٹر سلمان کاظمی اور دیگر نے شرکت کی۔عہدایدران نے مزید کہا کہ ڈاکٹراویس اکرم پر قاتلانہ حملے نے صوبے میں سیکورٹی کے حالات پر ایک سوالیہ نشان کھڑا کر دیا ہے ۔
تازہ ترین