• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تحریک انصاف ویمن ونگ سنٹرل پنجاب کی تقریب حلف وفاداری

لاہور(خصوصی رپورٹر)پاکستان تحریک انصاف وومن ونگ سنٹرل پنجاب کی حلف برداری کی تقریب پی ٹی آئی سیکرٹریٹ کینال ویو میں ہو ئی، پی ٹی آئی پاکستان وومن ونگ کی صدر و ایم این اے ڈاکٹر نوشین حامد معراج نے پی ٹی آئی سنٹرل پنجاب وومن ونگ کی خواتین سے حلف لیا، اس موقع پر سیمی ایزی مرکزی جنرل سیکرٹری وومن وونگ بھی موجود تھیں۔، سنٹرل پنجاب وومن ونگ کی صدر ثانیہ کامران، جنرل سیکرٹری روبینہ شاہین، ملحہ حسین، نیلم افتخار، رینا سرور، ناہید نیاز وٹو، ڈاکٹر انیسہ فاطمہ، لبنی تبسم، رضوانہ اقتدار، رضوانہ غضنفر، نسیم زہرا، شبنم جہانگیر،،نگہت محمو د،نسرین طارق نے حلف اٹھا یا۔ اس موقع پر پی ٹی آئی پاکستان وومن ونگ کی صدر و ایم این اے ڈاکٹر نوشین حامد معراج نے سنٹرل پنجاب کی حلف لینے والی خواتین مبارکباد پیش کی اوراس امید کااظہار کیا کہ وہ خواتین ونگ کو فعال بنانے میں اپنی تمام صلاحیتوں کو بروئے کا رلائیں گی ۔
تازہ ترین