• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عوام جانتے ہیں کہ مسلح جتھوں اور گروہوں کو کس کی سرپرستی حاصل ہے،حمل کلمتی

کوئٹہ (پ ر) بی این پی کے مرکزی رہنما ایم پی اے گوادر میر حمل کلمتی نے سانحہ ڈنک تربت کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایک نومولود حکمران پارٹی کے پالے ہوئے دہشتگردوں اور مسلح جتھوں نے رات کی تاریکی میں تربت ڈنک کے مقام پرچوری کی نیت سے چار دیواری پھلانگتے ہوئے گھر میں گھس کر خواتین اور معصوم بچوں کے مزاحمت پر حملہ آور ہوکر ایک خاتون کو شہید اور معصوم بچے کو گولیوں کا نشانہ بناکر ظلم اورسفاکی کی انتہا کردی۔ بلوچی ۜاسلامی اور انسانی اقدار کو پائوں تلے روند کر دہشتگردوں اور مسلح جتھون کی سرپرستی کرنے والوں نے اپنے منہ پر کالک مل دی ہے ۔انہوں نے کہاکہ بلوچستان کے عوام کو معلوم ہے کہ بازاروں میں دھندناتے کلاشنکوف اور جدید اسلحہ سے لیس مسلح گروہوں کو کس کی سرپرستی حاصل ہے اور انکے پائوں کے نشانات کس پارٹی اور ان کے آقائوں کے در پر پہنچتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ جب سے موجودہ حکومت بہ زور بندوق وجود میں آئی ہے ان کے آشیرباد سے ان کے مسلح جتھوں نے کیچ سمیت پورے بلوچستان کو یرغمال بنایا ہوا ہے۔ اغوا برائے تاوان سیاسی کارکنوں کو لاپتہ کرنا بلوچ مائوں اور بچیوں کی بے حرمتی کرکے ان کو شہید کرنا بھرے بازار میں جوری ڈکیتی رہزنی اور لوٹ مار کرنا موجودہ حکمران پارٹی اور انکے آقائوں کی پالیسی ہے۔انہوں نےکہاکہ بلوچستان بالخصوص کیچ کے عوام کو چاہئے کہ وہ ایسے بلوچ دشمن پارٹیوں اور انکے مسلح جتھوں کے خلاف اٹھ کھڑے ہوں۔ 
تازہ ترین