• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سی ای او ہیلتھ کا مراکز صحت کا دورہ ‘ طبی سہولیات کا جائزہ

ملتان (سٹاف رپورٹر) چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی ملتان ڈاکٹر ارشد ملک نے گزشتہ روز بنیادی مراکز صحت کھوکھراں‘بستی عالمگیر ‘قرنطینہ سنٹر انڈسٹریل سٹیٹ ملتان کا دورہ کیا ۔جہاں انہوں نے قرنطینہ میں زیر علاج بیرون ملک سے آئے مسافروں کو دی جانے والی طبی سہولیات کے حوالے سے مختلف انواع کا جائزہ لیا ۔اس کے علاؤہ بنیادی مراکز صحت میں اپنے دورے کے دوران انہوں ڈیلیوری ٹارگٹ ‘مفت ادویات کی فراہمی ‘ڈاکٹروں ‘نرسوں اور پیرا میڈیکس سٹاف کی حاضری چیک کی۔صفائی کے نظام میں مزید بہتری لانے کی خاص ہدایت کی۔انہوں نے مذکورہ تمام بنیادی مراکز صحت کے انچارجز کو سنٹروں کی فلاح و بہبود کے لئے مختلف اہم ہدایت دیں۔
تازہ ترین