• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن کا تعلیمی اداروں کی بندش کیخلاف احتجاج کا اعلان

ملتان(سٹاف رپورٹر) ساؤتھ پنجاب پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن نے تعلیمی اداروں کی بندش کے خلاف ملک گیر احتجاج کا اعلان کردیا۔یہ اعلان ساؤتھ پنجاب پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن جاوید اقبال نے پر یس کا نفر نس سے خطاب کرتےہو ئے کیا، ان کا کہنا تھا کہ موجودہ بندش کے باعث ملک بھر کےکروڑوں طلبہ و طالبات کے تعلیمی نقصان کا ازالہ ناممکن ہے۔ چیف جسٹس آف پاکستان ، وزیراعظم پاکستان،تمام صوبوں کے وزراء اعلیٰ اور گورنرز سے اپیل ہے کہ یکم جون 2020ء سے ایس او پیز کے تحت دیگر شعبہ جات کی طرح تعلیمی اداروں کو بھی کھولنے کی اجازت دی جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ 15 جولائی 2020 ء تک تعلیمی اداروں کی بندش سے 50 فیصد سے زائد تعلیمی ادارے مکمل بند ہونے اور دس لاکھ سے زائد افراد کابے روز گار ہوجانے کا خدشہ ہے۔ انہوں نے سکولز کے اوقات 2 شفٹ میں صبح 7:00 تا 10:00 اور 11:00 تا دوپہر 2:00 کرنے کی تجویز پیش کی، ان کا کہنا تھا کہ بورڈ امتحانات منسوخ کرنے اور طلباء کا مستقبل برباد کرنے کی بجائے بورڈ امتحان سماجی فاصلہ برقرار رکھ کر تمام اضافی سرکاری و پرائیویٹ اساتذہ کی ڈیوٹیاں لگا کر سرکاری و پرائیویٹ سکولز اور کالجز کو امتحانی سنٹرز بنا کر منعقد کرانا عین ممکن ہے۔
تازہ ترین