• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھانہ ماڑی سے رہزن و موٹرسائیکل چورگروہ گرفتار

پشاور(کرائم رپورٹر )کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے رہزن و موٹر سائیکل چور گروہ کو گرفتار کر لیا، گرفتار ملزمان کا تعلق پشاور سے ہے ڈی ایس پی سبرب احتراز خان کو اطلاع ملی تھی کہ تھانہ بھانہ ماڑی کی حدود میں چند مسلح افراد کسی سنگین واردات کی غرض سے موجود ہیں جس پر ایس ایچ او تھانہ بھانہ ماڑی سردار حسین نے امین کالونی کوٹلی چوک میں کسی سنگین واردات کی غرض سے موجود مسلح ملزمان عثمان ولد دلاور سکنہ محلہ موتی اور سکندر ولد طیب سکنہ دیر کالونی کو نہایت حکمت عملی کیساتھ قابو کرکے گرفتار کر لیا جن کے قبضے سے اسلحہ اور دو عدد موٹر سائیکل بھی برآمد کر لئے گئے ہیں، ملزمان کا تعلق منظم راہزن گروہ سے ہے جنہوں نے دیگر شریک ساتھیوں کے نام بھی اگل دیئے ہیں جن کی گرفتاری کے لئے ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے، ملزمان سے دوران تفتیش مزید اہم اور سنسنی خیز انکشافات کی توقع کی جا رہی ہے ۔
تازہ ترین