• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تھائی لینڈ میں کورونا سے بچنے کیلئے بہترین اقدام


تھائی لینڈ میں قائم ایک شاپنگ مال انتظامیہ نے لفٹ سسٹم کو جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے وبائی مرض سے محفوظ رکھنے کے لیے بہترین اقدام اٹھایا ہے۔

شاپنگ مال میں لفٹ بٹن کو پاؤں کے ذریعے استعمال کرنے کا موقع دیا گیا ہے تاکہ بغیر ہاتھ لگائے شہری لفٹ کی مدد سے اپنی مقررہ منزل تک پہنچ سکیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ کورونا مریض اگر کسی جگہ کو ہاتھ لگائے اور کوئی دوسرا شخص اسے چھولے تو کرونا اس میں بھی منتقل ہوسکتا ہے۔ اسی کے پیش نظر پاؤں کے ذریعے لفٹ کا استعمال یقینی بنایا جارہا ہے۔

ممکنہ طور پر مذکورہ سسٹم تھائی لینڈ کے دیگر شاپنگ مالز اور عمارتوں میں بھی نصب کیا جاسکتا ہے۔

تازہ ترین