کورونا وائرس کی وبا کے پیش نظر اب ہر کوئی سماجی دوری اختیار کرنے کی کوششیں کررہا ہے اور اسی ضمن میں گوگل نے بھی ایک نیا ٹول متعارف کرادیا ہے۔
گوگل نے سماجی دوری سے متعلق اے آر (آگمینٹڈ ریالیٹی) ٹول متعارف کرایا ہے جس کا نام 'سوڈر' ہے۔
گوگل کی جانب سے یہ ٹول ابھی تجرباتی مراحل میں ہے جس کا مقصد سماجی دوری کا تعین کرنا ہے، اس ٹول کی مدد سے صارفین اپنے موبائل فون کی پشت پر موجود کیمرے کو کھولیں گے تو یہ ٹول آپ کی اسکرین پر 2 میٹر کے فاصلے کے حوالے سے بتائے گا۔
گوگل کا یہ ٹول فی الحال اینڈرائیڈ صارفین ہی استعمال کر سکتے ہیں جسے صارفین sodar.withgoogle.com اس ویب سائٹ سے حاصل کر سکتے ہیں۔