• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گھر کی گھنٹی میں لگے کیمرے نے خوف ناک منظر محفوظ کرلیا

اٹلی کے ایک گھر کے دروازے پر لگی گھنٹی میں موجود کیمرے نے ایک خوف ناک منظر محفوظ کر لیا، جس کو مالک مکان دیکھ کر پریشان ہو گیا۔

امریکی ریاست فلوریڈا سے تعلق رکھنے والے ایک شخص نے دروازے کی گھنٹی میں لگے کیمرے کو چیک کیا تو یہ دیکھ کر ڈر گیا کہ فوٹیج میں ایک بڑا مگرمچھ نظر آ رہا تھا۔

فوٹیج میں دیکھا کہ ایک مگر مچھ اس کے گھر کے دروازے کے پاس موجود صوفے پر چڑھا اور دیوار پر لگی قلعی تک پہنچنے کی کوشش کی۔

شہری کا کہنا تھا کہ وہ سو رہا تھا جب ڈور بیل سے منسلک ایپ نے اطلاع دی، اس نے اٹھ کر جلدی سے فوٹیج میں دیکھا تو حیران رہ گیا، وہاں ایک بڑا مگرمچھ حرکت کر رہا تھا۔

اس نے مقامی ٹی وی سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس بات پر شکر ادا کر رہا تھا کہ وہ صبح ساڑھے پانچ بجے نہیں اٹھا، ورنہ اگر وہ دروازہ کھولتا تو ایک مگرمچھ سے سامنا ہوتا۔

تازہ ترین