• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورونا، پی ٹی آئی کراچی کے تمام سیاسی اجتماعات معطل

عالمگیر وبا کورونا کے ممکنہ پھیلاؤ کی صورتحال کے پیشِ نظر پی ٹی آئی کراچی نے تمام سیاسی اجتماعات اور ریلیاں معطل کردی ہیں۔

پاکستان تحریک انصاف کراچی کے صدر خرم شیر زمان کی ہدایت پر اجتماعات اور ریلیاں معطل کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا۔

جنرل سیکرٹری سعید آفریدی نے تمام پارٹی عہدیداران ذمہ داران اراکین اسمبلی کے لیے نوٹیفکیشن جاری کردیا،

سعید آفریدی کا کہنا ہے کہ کورونا کی صورتحال میں عید ملن، جلسے جلوس ریلیاں منعقد نہیں ہونگی، اگر کوئی عملدرآمد نہیں کرتا تو آئین کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔

تازہ ترین