• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملک کے 61 اضلاع میں ٹڈیاں موجود ہیں، این ڈی ایم اے

نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) ترجمان کا کہنا ہے کہ اس وقت ملک کے 61 اضلاع میں ٹڈیاں موجود ہیں، ٹڈیوں کے حملہ زدہ علاقوں کا سروے اور کنٹرول آپریشن جاری ہے۔

ترجمان این ڈی ایم اے کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ٹڈی دل سے متاثرہ 3 لاکھ 66 ہزار ہیکٹر رقبے کا سروے ہوا ہے اور 5 ہزار 600 ہیکٹر رقبےکا ٹڈی مار ادویات سے ٹریٹمنٹ بھی کیا گیا ہے۔

این ڈی ایم اے ترجمان کا کہنا ہے کہ ٹڈی دل کے حملہ ذدہ علاقوں کا سروے اور کنٹرول آپریشن جاری ہے، ملک بھر میں 1150 ٹیمیں لوکسٹ کنٹرول آپریشن میں حصہ لے رہی ہیں۔

ترجمان نے بتایا کہ بلوچستان کے 31، خیبر پختونخوا کے 11، پنجاب کے 12 اور سندھ کے 7 اضلاع ٹڈیوں سے متاثر ہیں۔

بلوچستان میں 2800 ہیکٹر، پنجاب میں 700 ہیکٹر، خیبر پختونخواہ میں 900 ہیکٹر اور سندھ میں 1200 ہیکٹر رقبے کا ٹریٹمنٹ کیا گیا ہے۔

ترجمان کے مطابق ملک میں ٹڈی دل سے متاثرہ اب تک 4 لاکھ 87 ہزار ہیکٹر رقبہ پر اسپرے کیا جا چکا ہے۔

تازہ ترین