• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سراج درانی و فیملی کیخلاف ریفرنس کی سماعت 17 جون تک ملتوی

احتساب عدالت لنک جج نے اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی اور دیگر کے خلاف آمدن سے زائد اثاثے بنانے کے ریفرنس کی سماعت فاضل جج کی رخصت کے باعث بغیر کسی کارروائی 17 جون تک ملتوی کردی۔

احتساب عدالت میں اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی اور دیگر کے خلاف آمدن سے زائد اثاثے بنانے کے ریفرنس کی سماعت ہوئی۔

آغا سراج درانی عدالت میں، اہلیہ اور بچوں کے ساتھ پیش ہوئے، تاہم فاضل جج کی رخصت کے باعث ریفرنس بغیر کسی کاروائی کے ملتوی کردیا گیا۔

اس موقع پر لنک جج نے ریفرنس کی مزید سماعت 17 جون تک ملتوی کردی۔

واضح رہے کہ اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی اور انکی فیملی پر آمدن سے زائد اثاثے بنانے کا الزام ہے، جس کے سبب آغا سراج درانی اور ان کی فیملی ضمانت پر ہیں۔

تازہ ترین