• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سمندر پار پاکستانیوں کےلیے جلد نئی پالیسیاں لائیں گے، معید یوسف


سمندر پار پاکستانیوں کےلیے جلد نئی پالیسیاں لائیں گے، معید یوسف


وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے قومی سلامتی معید یوسف نے کہا ہے کہ سمندر پار پاکستانیوں کے لیے جلد نئی پالیسیاں لائیں گے۔

وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے معید یوسف کا کہنا تھا کہ اب تک 33 ہزار پاکستانیوں کو 55 مختلف ممالک سے واپس لایا جاچکا ہے۔

کانہوں نے کہا کہ روزانہ اوسطاً ایک ہزار مسافروں کو وطن لایا جارہا ہے، جبکہ اگلے دس دنوں میں 20 ہزار پاکستانیوں کو واپس لایا جائے گا۔

انہوں نے واضح کیا کہ سیاحوں کو فی الحال پاکستان آنے کی اجازت نہیں ہے۔

معید یوسف کا کہنا تھا کہ سمندر پار پاکستانیوں کے لیے جلد نئی پالیسیاں لائیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ زمینی سرحدیں اسی طرح آپریٹ کررہی ہیں جیسے پہلے کر رہی تھیں، بھارت سے 180پاکستانیوں کو واپس لائے ہیں۔

معید یوسف کا مزید کہنا تھا کہ افغانستان کی درخواست پر بنیادی اشیا ضروریہ کی تجارت کی اجازت دی اور طورخم اور چمن سے ٹرک جا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان سے واپس جانے والے افغان شہری بھی وطن واپس جا سکتے ہیں۔

معید یوسف نے یہ بھی کہا کہ وزیراعظم صحت اور معیشت میں توازن کی بات کرتے ہیں۔

تازہ ترین