• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی طیارہ حادثے کی مزید 6 میتیں لاہور پہنچا دی گئیں


کراچی میں پی آئی اے کے طیارہ حادثے کے مزید 6 شہداءکی میتیں لاہور پہنچا دی گئیں، پی آئی اے ملازمین اپنے ساتھیوں کی میتیں دیکھ کر جذبات پر قابو نہ رکھ سکے اور آبدیدہ ہو گئے۔

لاہور ائیرپورٹ پر پہنچنے والی میتوں میں پی آئی اے کے فضائی میزبان عبدالقیوم اشرف، فرسٹ آفیسر عثمان، ایئر ہوسٹس آمنہ اور تین مسافروں فضل الرحمٰن، ان کی اہلیہ وحیدہ رحمان اور اشتیاق احمد کے جسد خاکی شامل تھے۔

شہداء کی اجتماعی نماز جنازہ ایپرن پر ہی ادا کی گئی جس کے بعد میتیں لواحقین کے حوالے کر دی گئیں۔

ترجمان پی آئی اے کے مطابق تمام میتیں ان کے گھروں تک پہنچانے کے خصوصی انتظامات کیے گئے تھے۔

تازہ ترین