• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مشتاق احمد کا بیٹا کرکٹر بننے کے بجائے شوبز سے منسلک

مشتاق احمد کا بیٹا کرکٹر بننے کے بجائے شوبز سے منسلک 


کراچی(اسٹاف رپورٹر)ماضی کے اسپنر مشتاق احمد کے بیٹے بزل مشتاق اپنے والد کی طرح کرکٹر بننے کے بجائے شوبز سے منسلک ہو گئے ہیں۔بزل مشتاق کا پہلا گانا منظرعام پر آگیا جس کی پرومشن کرکٹرز نے بھی شروع کر دی ہےگلوکاری کے بعد بزل مشتاق اب اداکاری میں بھی جوہر دکھانے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ ان کی اداکاری کا پراجیکٹ بھی جلد شروع ہونے والا ہے۔ بزل مشتاق کا گانا سامنے آتے ہی کرکٹرز نے اس کی پروموشن بھی شروع کر دی ہے۔۔24سالہ بزل مشتاق کا پہلا گانا ریلیز ہو گیا ہے جو انہوں نے نہ صرف گایا ہے بلکہ اس میں پرفارم بھی کیا ہے۔ بزل مشتاق نے انگلینڈ سے آرکیٹیکچر میں تعلیم بھی حاصل کی ہو ئی ہے۔ لیکن اب انہوں نے شوبز سے منسلک ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔مشتاق احمد کا کہنا ہے کہ ادکاری اور گلوکاری میرے بیٹے کا شوق ہے۔ میں اس میں رکاوٹ نہیں بنا۔

تازہ ترین