• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈاکٹروں وعملے کو حفاظتی کٹس مہیا نہیں کی جاسکیں ہیں، خرم شیر زمان

کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف کراچی کے صدر خرم شیرزمان نے سندھ میں ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل اسٹاف میں تیزی سے کرونا پھیلنے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ روزانہ کی بنیاد پر ڈاکٹرز اور پیدامیڈیکل اسٹاف میں کرونا کے کیسزمیں اضافہ ہورہا ہے اور سندھ حکومت ہاتھ پر ہاتھ دھرے بیٹھی ہے۔ پارٹی سیکریٹریٹ انصاف ہاؤس سے جاری اپنے بیان میں خرم شیرزمان کا مزید کہنا تھا کہ حکومت سندھ کو جان بچانے والے مسیحاوں کی کوئی پرواہ نہیں۔ ہسپتالوں میں اب تک ڈاکٹرز اور عملے کو حفاظتی کٹس اور دیگرحفاظتی اشیاء کی فراہمی یقینی نہیں بنائی جاسکی۔ حکومت سندھ بتائے کہ صحت کے شعبے کے لئے مختص بجٹ اور کرونا وائرس سے بچاو کے لئے ملنے والی امداد اور سامان کہاں گیا؟۔حکومت سندھ ڈاکٹرز اور ہسپتال عملے کے ساتھ ساتھ عوام کی جان و مال سے بھی کھیل رہی ہے۔ خرم شیر زمان کامزید کہنا تھا کہ ہسپتالوں میں مریضوں کے لئے جگہ کم پڑ گئی ہے۔ حکومت سندھ نے اب تک نئے آئسولیشن سینٹرز قائم نہیں کئے۔

تازہ ترین