• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایکسپورٹ سے چینی کی قلت پیدا ہوئی اور قیمت بڑھی، ناصر حسین شاہ

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) صوبائی وزیر اطلاعات، بلدیات سید ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ ایکسپورٹ کی وجہ سےچینی کی قلت پیدا ہوئی اور اس کی قیمت بڑھی،اور چینی ایکسپورٹ کی اجازت وفاقی حکومت نے دی ، ایک بیان میںسید ناصر حسین شاہ نے کہا کہ چینی اسکینڈل میں پی ٹی آئی اپنی جماعت کے وزیر اعلیٰ کو بچانے کے لئے سید مراد علی شاہ کو بے جا تنقید کا نشانہ بنارہی ہے لیکن ہم کردار کشی پر یقین نہیں رکھتے۔ چینی برآمد کرنے کی اجازت کسی اور نے نہیں خود وزیراعظم عمران خان نے دی تھی۔ان کے اس غلط قدم کی وجہ سے لوگ مہنگی چینی خریدنے پر مجبور ہیں۔انہوں نے کہا کہ منظور نظر افراد کو سبسٹڈی سے نوازا گیا ہے۔حکومت سندھ کے تمام اقدامات عوام اور آبادکاروں کی بہبود کے لئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت کی کارکردگی سے ہر انسان نالاں نظر آتا ہے۔ یہ خود کو فرشتہ ثابت کرنے کی کوشش میں لگے رہتے ہیں۔ سید ناصرحسین شاہ نے کہا کہ وزیر اعلی سندھ کی کارکردگی سب سے بہتر ہے۔ انہوں نے کہا کہ گورنر راج کی باتیں دیوانے کا خواب ہیں۔ سید ناصر حسین شاہ نے کہا کہ چینی اسکینڈل میں بددیانتی کی گئی۔ جس وزیراعظم نے برآمدات کی اجازت دی اسکا رپورٹ میں نام نہیں ہے اور اومنی گروپ کا نام لیا جارہا ہے جسے صرف پندرہ فیصد سبسڈی دی گئی جبکہ جن کے میڈیا میں نام لئے جارہے ہیں انہیں اسی فیصد تک سبسڈی دی گئی۔ ان میںجہانگیر ترین ، خسرو بختیار اور دیگر لوگ شامل ہیں۔

تازہ ترین