• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

واٹر بورڈ کنڈیوٹ پرقائم تین مکان اور تھلہ مسمار، مقدمہ درج

کراچی(اسٹاف رپورٹر) کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کی جانب سے اپنی تنصیبات سمیت دیگر اراضی کی حفاظت کے لیے کارروائیاں جاری ہیں ،واٹربورڈ کے عملے نے بن قاسم کے علاقے میں کنڈیوٹ پر قائم غیر قانونی3 مکان اور ایک تھلہ مسمار کر کے قبضہ مافیا کے کارندوں کے خلاف متعلقہ تھانے میں مقدمہ درج کرادیا ہے۔واٹر بورڈ کے اعلامیے کے مطابق واٹربورڈ کے عملے نے ہفتے کو یہاںبن قاسم کے علاقے شاہنواز گوٹھ سے گزرنے والی 54انچ قطر کی ہالیجی کنڈیوٹ پر قائم 3غیرقانونی مکان اور ایک اینٹوں کا تھلہ مسمار کرکے سرکاری اراضی پر قابض ندیم خاصخیلی ،محمد علی اور دیگر ملزمان کے خلاف بن قاسم تھانے میں مقدمہ درج کرادیاہے۔

تازہ ترین