• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کشمیری عوام پاکستان سے الحاق چاہتے ہیں ، سردارشفیق احمد خان

وٹفورڈ (نمائندہ جنگ)کشمیر فورم وٹفورڈ کے چیئرمین سردار شفیق احمد خان نےکشمیر کی سنگین صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا  ہے کہ آج کشمیر ی عوام تاریخ کے نازک ترین مقام پر کھڑے ہیں ۔مقبوضہ کشمیر کے مظلوم عوام پاکستان سے الحاق چاہتے ہیں۔ انسانی حقوق کے علمبردار ممالک اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عملدرآمد کیلئے بھارت پر دباؤ ڈالیں۔سیاستدانوں نے حق خودارادیت کو متنازع بنا دیا ہے۔ 70سال گزرگئے مگر مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کی قرار دادوں کے تحت حل نہیں کیا جاسکا ہے، اس میں کشمیر یوں کا کیا قصور ہے۔ سردار شفیق احمد خان نے کہا بھارت کو مقبوضہ کشمیر کی زمین چاہیئے انسان نہیں ۔کشمیریوں کو پاکستان سے محبت ہے، بھارت اقوام متحدہ کی قرار دادوں کو تسلیم نہیں کر تا ۔ اب دو ایٹمی ملکوں کے درمیان کشمیر ی عوام سینڈ وچ بنے ہوئے ہیں۔ اس صورتحال کے پیش نظر بیرون ملک کشمیر ڈایسپورہ مایوسی کا شکار ہے ۔
تازہ ترین