• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برطانیہ میںا کتوبر تک 20 لاکھ شہری ملازمتوں سے محروم ہوجائیں گے، چانسلر رشی سنک

راچڈیل (ہارون مرزا)اکتوبر تک برطانیہ میں 20لاکھ برطانوی ملازمتوں سے محروم ہو جائیں گے جس کے لیے برطانوی حکومت کو اضافی ملازمتیں پیدا کرنا ہوں گی ۔ ان خیالات کا اظہار چانسلر رشی سنک نے کیا انہوں نے کہا کہ جب بیروزگاروں کو حکومتی امداد فراہم کرنے کا سلسلہ اکتوبر میں ختم ہو گا تو اس وقت تک 20لاکھ افراد بیروزگار ہو چکے ہوں گے برطانوی حکومت 100 بلین پونڈکی لاگت سے نئی ملازمتیں پیدا کرنے کی ایک سکیم بنا رہی ہے تاکہ8.4ملین ملازمتیں فراہم کی جا سکیں 10بلین پونڈ ہر ماہ بیروزگاروں کو دیے جا رہے ہیں کورونا کے بعد کی نئی دنیا میں لوگوں کو ترقی کے فروغ میں مدد دینے کے نئے طریقے تیار کیے جا رہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم پہلے ہی کابینہ کے ساتھ بنیادی ڈھانچے پر مبنی ملازمت پیدا کرنے کے پروگرام پر غور کر رہے ہیں کاروباری اداروں کو اگست سے اکتوبر تک حکومتی امداد ختم ہونے سے پہلے تنخواہوں کے بوجھ کو برداشت کرنا پڑے گا۔نہوں نے کہا کہ بیل آئوٹ کی لاگت میں مسلسل اضافہ ہوتا جا رہا ہے انہوں نے کہا کہ ہماری اولین ترجیح لوگوں کی مدد کرنا ہے اور کورونا کے بحران سے نکلنے کے بعد جب معیشت کو سنبھالنے کا سلسلہ شروع کرینگے تو کام کرنے کے اہل افراد کو روزگار آسانی کے ساتھ فراہم کیا جا سکے گا اس وقت 22لاکھ 30ہزار افراد جو ملازمتوں سے محروم ہوئے ہیں انہیں ماہانہ 80فیصد کے برابر گرانٹ دی جا رہی ہے اور اگست میں انہیں آخری گرانٹ حاصل ہوگی چانسلر رشی سنک کے ان اقدامات کو بزنس اور یونین رہنمائوں نے خراج تحسین پیش کیا ہے اور کہا ہے کہ اس وقت برطانیہ میں ملازمتیں پیدا کرنے کی ضرورت اب ہے اتنی پہلے شاید کبھی نہ تھی ۔
تازہ ترین