• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صرف 30 فیصد معمر افراد 70 سال سے زائد افراد کیلئے ایڈوائس کو سمجھنے کی صلاحیت رکھتے ہیں

لندن ( پی اے ) صرف30 فیصدمعمر افراد 70 سال سے زائدعمرکیلئے ایڈوائس کو سمجھنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ ایک چیریٹی نے اس خدشہ کا اظہار کیا ہے کہ ہزاروں معمر افراد نے غیر ضروری طور پر سیلف ائسولیشن اختیار کر رکھی ہے اور وہ لاک ڈائون کے دوران گھر سے بھی باہر نہیں نکلے۔ انڈی پینڈنٹ ایج ایلڈرلی کیئر چیریٹی کی چیف ایگزیکٹیو ڈیبوراایلسینا نے کہا کہ انہیں ایک پول کے نتائج دیکھ کر ’’ حقیقی معنوں میں بہت تشویش‘‘ ہوئی جس میں بتایا گیا تھا کہ 65 سال عمر کے 43 فیصد افراد غلط طور پر یہ یقین رکھتے ہیں کہ 70 سال سے زائد عمر افراد کیلئے حکومت کے قوانین انہیں بھی پابند کرتے ہیں کہ وہ گھر سے باہر نہ نکلیں۔اس گروپ کیلئے جنہیں کلینکلی غیر محفوظ تصور کیا جاتا ہے، یہ ہدایا ت جاری کی گئی تھیں کہ وہ جہاں تک ممکن ہو گھر پر قیام کریں اور سوشل ڈسٹنسنگ کا بالخصوص خیال رکھیں۔ درحقیقت صرف ایسے افراد جنہیں کلینکلی غیر محفوظ تصور کیا جاتا ہے مثلاً کینسر میں مبتلا افراد کو گھروں پر قیام کی ہدایت جاری کی گئی تھی۔ انڈی پینڈنٹ ایج پول جس میں 65 سال سے زائد عمر 483 افراد سے سوالات کئے گئے تھے اس کے مطابق صرف30 فیصدمعمر افراد 70 سال سے زائدعمرکیلئے ایڈوائس کو سمجھنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ پول سے یہ بھی پتہ چلا کہ جن لوگوں سے سوالات کئے گئے تھے ان میں سے 28 فیصد کا کہنا تھا کہ 70 سال سے زائد عمر افراد کیلئے گائیڈنس غیر واضح ہیں۔ چیریٹی نے کہا ہے کہ وہ لاک ڈائون کی پابندیاں ختم ہونے کے بعد کلینکلی غیر محفوظ گروپس بشمول 70 سال سے زائد عمر صحت مند افراد کے لئے پیغامات یا نشریاتی اشتہارات دیکھنا چاہے گی۔ چیریٹی نے اس امید کا اظہار بھی کیا کہ حکومت یہ واضح کرے گی کہ 70 سال سے زائد عمر ہر شخص کلینکلی غیر محفوظ گروپ کے زمرے میں نہیں آتا ا ور انہیں تحفظ فراہم کرنے کی ضرورت ہے۔
تازہ ترین