• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی ٹرانسپورٹ اتحاد کا کل سے بسیں چلانے کا اعلان

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) کراچی ٹرانسپورٹ اتحاد نے یکم جون ( پیر ) سے شہر میں بسیں چلانےکا اعلان کردیا۔صدرکراچی ٹرانسپورٹ اتحاد ارشاد بخاری کا کہنا ہے کہ کورونا سے بچاؤ کیلئے ضابطہ کار (ایس او پیز) پر عمل کرینگے۔ ارشاد بخاری کاکہنا ہے کہ اگرگاڑیاں بند کی گئیں اور ڈرائیور گرفتار ہوئے تو دھرنا دینگے۔ خیال رہے کہ سندھ میں کورونا کے پھیلا ؤ کو روکنے کیلئے صوبے بھر میں 23مارچ سے پبلک ٹرانسپورٹ پر پابندی عائد ہے۔ اس حوالے سے وزیر ٹرانسپورٹ سندھ اویس شاہ کا کہنا ہے کہ صوبے میں آن لائن ٹیکسی سمیت پبلک ٹرانسپورٹ کھولنے کیلئے ایس او پیز تیار کرلیے گئے ہیں۔

تازہ ترین