• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مغربی ممالک داخلی معاملات سے دور رہیں، امریکا کو اقوام متحدہ کو یرغمال بنانے نہیں دینگے، چین

بیجنگ(مانیٹرنگ ڈیسک)چین نے ہانگ کانگ کے لیے متنازع حفاظتی قانون پر امریکا پر اقوام متحدہ کو یرغمال بنانے کا الزام عائد کیا اور مغربی ممالک کو خبردار کیا کہ وہ اس کے داخلی معاملات سے دور رہیں۔

چینی وزارت خارجہ کے ترجمان ژاؤ لیجیان نے پریس بریفنگ میں کہا کہ ’ہم متعلقہ ممالک پر زور دیتے ہیں کہ وہ چین کی خودمختاری کا احترام کریں اور ہانگ کانگ اور چین کے داخلی امور میں مداخلت بند کریں‘۔

انہوں نے امریکی نقطہ نظر کو ’بے مطلب‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ چین امریکا کو اپنے مقاصد کے لیے کونسل کو یرغمال بنانے کی اجازت نہیں دے گا‘ ہانگ کانگ کیلئے حفاظتی قانون پر بے ہودہ سیاسی جوڑ توڑ فوری طور پر بند کرے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکا، برطانیہ، کینیڈا اور آسٹریلیا نے چین کے قانون کے حوالے سے منصوبہ پر تنقید کی جس کی وجہ سے علیحدگی، ریاستی طاقت سے بغاوت، دہشت گردی اور قومی سلامتی کو خطرے میں ڈالنے والی کارروائیوں کی سزا ہوگی ۔

تازہ ترین