• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آمدن کے اہداف حاصل کرنے کیلئے کام تیز کرنے کی ہدایت

لاہور( خصوصی رپورٹر)لاہورڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل احمد عزیز تارڑ نے ہدایت کی ہے کہ ترقیاتی منصوبوں کے لئے اخراجات کا انتظام کرنے کے لئے پلاٹوں کی نیلامی اور دیگر ذرائع سے حاصل ہونے والی آمدن کا ہدف حاصل کرنے کے لئے کام تیز کیاجائے۔ کوٹ لکھپت سبزی منڈی کی جگہ کا منافع بخش استعمال یقینی بنانے کے لئے قابل عمل منصوبہ تیار کیاجائے ۔جاری ترقیاتی کاموں پر کام کی رفتار تیز کی جائے، سڑکوں کاپیچ ورک ترجیحی بنیادوں پرمکمل کیاجائے۔ مختلف علاقوںمیں تعمیر شدہ پارکنگ پلازوں کے حقوق کرایہ داری جلد از جلد نیلام کئے جائیں ۔ اسفالٹ پلانٹ کو آپریشنل کیاجائے ۔ وہ اجلاس کی صدارت کرر ہے تھے۔انہوں نے ہدایت کی کہ میٹروپولٹین پلاننگ اور ٹاؤن پلاننگ ونگ اپنی ریکوری بہترکریں ۔اجلاس میں ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرلز فارقلیط میر اور اعجاز خلیق رزاقی ،رانا ٹکاخان حبیب الحق رندھاوا، سید ندیم اختر زیدی طارق محمود ، محمد اختر اور دیگر متعلقہ افسروں نے شرکت کی۔
تازہ ترین