• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بجلی کی بلاتعطل فراہمی ، لیسکو کے فیڈروں کی مانیٹرنگ شروع

لاہور(سپیشل رپورٹر) وزارت بجلی نے گرمیوں میں شہریوں کو بلاتعطل بجلی کی فراہمی کے لئے لیسکو کے فیڈروں کی مانیٹرنگ شروع کر دی ہے، پاور انفارمیشن کمپنی کے ذریعے تمام فیڈروں کی صبح 9 بجے، ب 12 بجے اور را ت8 بجے مانیٹرنگ کے بعد رپورٹ براہ راست وزارت بجلی کو بھیجی جائے گی۔ چیف ایگزیکٹو لیسکو مجاہد پرویز چٹھہ نے تمام ایس ایز کو ہدایت کی ہے کہ مذکورہ اوقات کےد وران غیر علانیہ لوڈ شیڈنگ، ٹرپنگ اور پرمٹ کا سلسلہ بند کرکے فیڈروں کو فعال رکھا جائے ۔
تازہ ترین