• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کرونا سے بچائو کیلئے لوگ گناہوں سے توبہ کریں،صوفی مسعوداحمد

لاہور (خبرنگار خصوصی ) تنظیم مشائخ عظام پاکستان کے امیر صوفی مسعوداحمد صدیقی المعروف لاثانی سرکار نے کہاہے کہ کشمیری شہداء کی قربانیاں کسی صورت رائیگاں نہیں جائینگی۔کرونا وائرس سے بچاؤ کیلئے لوگ اپنا محاسبہ کریں کہ کہیں اللہ و رسول ؐ کی نافرمانیوں کے مرتکب تو نہیں ہورہے، جھوٹ، بہتان، رزق حرام ا ور گناہوں سے توبہ کریں اور اپنے گھروں میں اذان دیں اور حضور نبی کریم ؐ پر درودوسلام کے نذرانے پیش کریں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکزی سیکرٹریٹ پرتنظیم مشائخ عظام پاکستان کی مجلس شوریٰ کے اہم اجلاس سے ویڈیو لنک خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ افواج پاکستان ہمارا قیمتی سرمایہ ہے، پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے دیکھنے والے دشمن ہمیشہ ناکام رہیں گے۔،بھارت کشمیرمیں مسلسل انسانی حقوق کی پامالی کی جارہی ہے، مسلسل کرفیو اوربے گناہ کشمیری مسلمانوں پر ظلم و ستم مسلسل جاری ہے، جبکہ عالمی دنیاکی خاموشی لمحہ فکریہ ہے۔
تازہ ترین