• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حضرت عمر بن عبدالعزیز کی قبر پرحملے کی شدید مذمت کرتے ہیں،پاکستان علماء کونسل

لاہور(خبرنگارخصوصی)پاکستان علماءکونسل کے قائدین نے شام میں حضرت عمر بن عبدالعزیز کی قبر پر حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ امت مسلمہ کو تکفیری اور دہشت گرد گروہوں کےخلاف متحد ہوکر آگے بڑھنا ہوگا،۔اس سانحہ پر پاکستان علماءکونسل کے قائدین ،علماءو مشائخ آج لاہور میں اجلاس اور بعد ازاں تین بجے پریس کانفرنس کریں گے۔ ان خیالات کااظہارچیئرمین پاکستان علماءکونسل حافظ محمد طاہر محمود اشرفی ، مولانا محمد خان لغاری، مولانا عبدلکریم ندیم ، مولانا اسد زکریا قاسمی ، علامہ عبدالحق مجاہد،مولانا اسداللہ فاروق، مولانااسید الرحمان سعید، مولانامحمد اسلم صدیقی، پیر زبیر عابداور مولانا محمد اشفاق پتافی نے کیا۔
تازہ ترین